Businesslatest newsWorld

وزیراعظم شہباز شریف کا لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ، 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی رونمائی

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپننگ تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی لسٹنگ کی رونمائی بھی کی۔ لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ شوئمر اور سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق مارکیٹ اوپننگ تقریب میں شہباز شریف کی شرکت پاکستان اور لندن کے اہم مالیاتی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کی عکاسی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں لندن اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ اوپننگ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button