ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، معلوم نہیں وہ ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے اور انہیں معلوم نہیں کہ ایران اس وقت ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہے یا نہیں۔
وائٹ ہاؤس میں مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ ٹیکنالوجی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور وہ اسے برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک رضاکارانہ معاہدے پر دستخط بھی کیے، جس میں AI کی اندرونی و بیرونی نگرانی اور جائزے شامل ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ AI کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود احتسابی کے عمل کو سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے مقامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کے مطابق جن علاقوں میں ڈیٹا سینٹرز تعمیر ہوں گے، وہاں مقامی لوگوں کو مالی فوائد حاصل ہوں گے۔
ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ موجود ہیں، کم جونگ اُن ٹھیک رہیں گے۔



