latest newsShowbiz

بشریٰ انصاری نے کبھی سپورٹ نہیں کیا، شوہر اسد صدیقی نے بہت ساتھ دیا: زارا نور عباس

اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ان کی خالہ بشریٰ انصاری نے انہیں کبھی سپورٹ نہیں کیا، تاہم ان کے شوہر اسد صدیقی نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا۔

جنگ ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو میں زارا نور عباس نے کہا کہ صرف بشریٰ انصاری کی وجہ سے کوئی ان پر 40 لاکھ روپے کیوں لگائے گا؟ سرمایہ کار یہ دیکھے گا کہ اس کے پیسے واپس بھی آئیں گے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکار عدنان صدیقی نے بھی کبھی ان کی معاونت نہیں کی، جبکہ اسد صدیقی نے انہیں بہت سپورٹ کیا۔ ان کے مطابق وہ جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے روانہ ہوں گی۔

زارا نور عباس نے بتایا کہ 2 اکتوبر کو جیو فلمز کے تعاون سے ان کی نئی فلم ’شیروز‘ ریلیز ہوگی، جس میں وہ ایکشن کردار میں نظر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان میں موسیقی کا شوق ہے، بھائی گلوکار ہیں، والدہ اور بشریٰ انصاری بھی گاتی ہیں، تاہم گانا ایک مشکل کام ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ حکومت کو فلم انڈسٹری کی بہتری کی اہمیت کا احساس ہوگیا ہے، جبکہ موسیقی اور گانے فلم کی کامیابی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

زارا نور عباس نے بتایا کہ وہ کردار کی ضرورت کے مطابق اپنا وزن کم یا زیادہ کرلیتی ہیں۔ انہوں نے مذاقاً کہا کہ قانون اندھا ہوتا ہے، وہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتی رہیں لیکن کسی نے چالان نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button