crimelatest news
ٹک ٹاک ویڈیو پر اعتراض، بھائی کی فائرنگ سے بہن اور بھانجی قتل

صوابی: گدون لیرن کے علاقے میں مبینہ طور پر بھانجے کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اعتراض کے باعث ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اور بھانجی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اپنی بہن اور بھانجی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اپنے بھانجے کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اعتراض تھا۔
دونوں لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔



