latest newsPolitics

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی() اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں جیل مینول کے مطابق ہفتہ وار ملاقات کے تحت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والے کسی وکیل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، خالد یوسف چوہدری، نیاز اللہ نیازی، قاسم خان، اویس یونس اور فیصل ملک بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button