latest newsPoliticsWorld

خلیجی بحران نہ ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی معیشتوں کی طرح بہت آگے ہوتا: وزیراعظم

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور محنت کی ہے اور ملکی میکرو اکنامک اشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور مارکیٹ اوپننگ کی تقریب میں شرکت کی۔ لندن اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی لسٹنگ کی رونمائی بھی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر خلیج کا بحران پیدا نہ ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپننگ تقریب میں وزیراعظم کی شرکت پاکستان اور لندن کے اہم مالیاتی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کی عکاسی کرتی ہے۔

شہباز شریف لندن میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں کے سینئر عہدیداروں سے ملاقاتوں کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button