latest newsPoliticsWorld

مراکش کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر، فاطمہ زہرا المنصوری کو حکومت بنانے کی ذمہ داری

مراکش کے شاہ محمد ششم نے فاطمہ زہرا المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کرتے ہوئے نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ شاہی محل کے مطابق یہ تقرری 29 ستمبر 2026 کو آئین کے آرٹیکل 47 کے تحت کی گئی۔

فاطمہ زہرا المنصوری کی جماعت آتھنٹیسٹی اینڈ ماڈرنٹی پارٹی (PAM) نے 23 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 395 میں سے 97 نشستیں حاصل کرکے سب سے زیادہ نشستیں جیتیں، تاہم حکومت بنانے کے لیے اسے دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنا ہوگا۔

50 سالہ المنصوری اس سے قبل مراکش کی وزیرِ قومی منصوبہ بندی، شہری منصوبہ بندی، ہاؤسنگ و شہری پالیسی رہ چکی ہیں جبکہ وہ مراكش کی میئر بھی ہیں۔ وہ 2009 میں مراكش کی پہلی خاتون میئر منتخب ہوئی تھیں۔

ان کی تقرری کے بعد وہ مراکش کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور عرب دنیا کی دوسری خاتون وزیر اعظم بن گئی ہیں۔ اس سے قبل تیونس کی نجلا بودن عرب دنیا میں اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button