latest newsPakistan

سرخی: لیسکو کا بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف بڑا آپریشن، کروڑوں روپے کی ریکوری

لاہور(عمران اسلم)چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی سربراہی میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

لیسکو ناردرن سرکل میں پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران 10 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی ریکوری کے لیے آپریشن کیا گیا۔ برج اٹاری سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بجلی چوری میں استعمال ہونے والے 200 اور 400 کلوواٹ کے ٹرانسفارمرز بمعہ ٹرالیاں برآمد کرلی گئیں۔

لیسکو ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 4 کمرشل میٹرز اور ایل ٹی کیبلز بھی اتار کر تحویل میں لے لی گئیں، جبکہ واہگرے اور برج اٹاری فیڈرز پر مبینہ ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔

ترجمان کے مطابق محمد طفیل نامی شخص لیسکو کے نام پر گھروں سے رقم اکٹھی کرکے غیر قانونی ٹرانسفارمر نصب کرنے میں ملوث ہے اور بجلی چوری سے متعلق 4 مقدمات میں مطلوب ہے۔

آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے لیسکو ٹیموں کو پولیس معاونت فراہم کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button