latest newsWorld

روس کے امور ریجن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک

روس کے مشرقی علاقے امور میں منگل کو ایک Tu-95 فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ حادثہ 29 ستمبر کو امور ریجن کے ایک غیر آباد علاقے میں پیش آیا۔

وزارت دفاع کے مطابق زخمی اہلکار کو طیارے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی گولہ بارود یا اسلحہ موجود نہیں تھا۔

Tu-95 سوویت دور میں تیار کیا گیا ایک بڑا بمبار طیارہ ہے جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button