latest newsPakistan

صحافی کالونی فیز ٹو: بائیو میٹرک 5 اکتوبر سے شروع، ترقیاتی کام 2 سے 4 سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ

لاہور (ہم شہری) لاہور پریس کلب کے صحافیوں کے لیے صحافی کالونی فیز ٹو میں بائیو میٹرک کا عمل 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، جبکہ بائیو میٹرک کے ساتھ ہی انفارمیشن لیٹرز اور اقساط کا اجرا بھی شروع کردیا جائے گا۔

روڈا اجلاس میں فیز ٹو کے ترقیاتی کام 3 سے 5 سال کے بجائے 2 سے 4 سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں روڈا کے سی ای او عمران امین، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری افضال طالب سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے مطابق ممبران روڈا پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے، تاہم بائیو میٹرک کے لیے روڈا دفتر آنا لازمی ہوگا۔ صحافیوں کو بائیو میٹرک کے وقت اصل شناختی کارڈ اور دو تصاویر ساتھ لانا ہوں گی۔

پلاٹ رجسٹریشن فیس 2 ہزار روپے روڈا آفس کے بینک کاؤنٹر پر جمع کرانا ہوگی۔ ارشد انصاری کے مطابق ممبران کی جانب سے فارم پر درج کیے گئے کوائف میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں فیز ٹو کے ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ بائیو میٹرک کے بعد ممبران اور ان کے اہل خانہ کو فیز ٹو چہار باغ سائٹ کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button