یو اے ای نے نیتن یاہو کی اماراتی صدر سے ابوظبی میں ملاقات کی تصدیق کردی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ابوظبی کے دورے کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔
یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اتوار کو ابوظبی کا دورہ کیا، جبکہ ان کے دورے کی اطلاع اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیتن یاہو کا یہ دورہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات سے تقریباً ایک ماہ قبل ایسے وقت میں ہوا ہے جب 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے قبل مبینہ طور پر حماس کے بڑے آپریشن سے متعلق انتباہ ملنے کے معاملے پر اسرائیل میں بحث جاری ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر نے اس حوالے سے موصول ہونے والی معلومات کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورۂ یو اے ای اور اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔



