latest newssci&tech

اے آئی پر اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے، انسانی کنٹرول ضروری ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق کسی ایک گروپ یا چند افراد کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے اور اے آئی نظام پر انسانی کنٹرول برقرار رہنا ضروری ہے۔

سلامتی کونسل میں اے آئی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو امن اور ترقی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فیک نیوز اور گمراہ کن معلومات سے نمٹنا عالمی چیلنج بن چکا ہے، اس لیے اے آئی کے استعمال سے متعلق مؤثر ضوابط اور عالمی فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اے آئی کی ترقی اور استعمال میں بین الاقوامی قانون، انسانی نگرانی اور جوابدہی کے اصولوں کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ پاکستان نے بھی ذمہ دارانہ اور اخلاقی اے آئی کے استعمال کے لیے اپنی قومی پالیسی کا حوالہ اقوام متحدہ میں دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button