latest newsShowbiz

دولت میں 2500 کروڑ کمی کے باوجود شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 2490 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے، تاہم وہ اب بھی بھارت کے امیر ترین اداکار ہیں۔

ہورون انڈیا کی 2026 کی دولت مندوں کی فہرست کے مطابق شاہ رخ خان کی مجموعی دولت تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے ہے، جبکہ 2025 میں ان کی دولت 12,490 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔

فہرست میں امیتابھ بچن تقریباً 4 ہزار کروڑ، سلمان خان 3 ہزار کروڑ اور ریتک روشن 2500 کروڑ روپے کی دولت کے ساتھ شاہ رخ خان کے بعد نمایاں اداکاروں میں شامل ہیں۔

شاہ رخ خان کی دولت میں فلموں اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کے علاوہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور نائٹ رائیڈرز اسپورٹس سمیت دیگر کاروباری اثاثے بھی شامل ہیں۔

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’کنگ‘ پر کام کررہے ہیں، جو 24 دسمبر 2026 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون، سہانا خان، ابھیشیک بچن اور ابھے ورما بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان نے حالیہ ’آسک می اینی تھنگ‘ سیشن میں فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’کنگ‘ 24 دسمبر کو ہی ریلیز ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button