Businesslatest news
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں 24 ستمبر کے لیے نافذ ہوں گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔



