latest newsPakistan

ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور کی ٹمبر مارکیٹ سے دورانِ پٹرولنگ بھاری نقدی والا بیگ ملنے کے بعد اسے مالک تک بحفاظت پہنچانے والے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سہیل ڈوگر کی ایمانداری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر کی ایمانداری اور فرض شناسی متاثر کن ہے، اگر ہر پاکستانی دیانتداری اور ایمانداری کو اپنائے تو ملک بہت آگے جاسکتا ہے۔

سہیل ڈوگر نے معمول کی پٹرولنگ کے دوران سڑک پر موجود بیگ اپنی تحویل میں لیا تھا، جس میں بھاری نقدی کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات موجود تھے۔

ٹریفک وارڈن نے بیگ میں موجود دستاویزات کی مدد سے مالک کو تلاش کیا اور بیگ بحفاظت اس کے حوالے کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button