latest newsWorld

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز مار گرائے، دراندازی کی کوشش ناکام

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی طرف بھیجے گئے 8 ڈرونز کو پاک فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ 4 کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔ تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ تحویل میں لیا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دفاعی نظام ہمہ وقت فعال ہے اور ڈرونز کو بروقت ڈیٹیکٹ کیا گیا۔ ذرائع نے اس واقعے کو افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی معاونت اور سرپرستی کا ثبوت قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے مورچوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button