latest newsWorld

تنخواہ کے 10 ہزار روپے کم ملنے پر ملازم نے فیکٹری جلا دی، 24 کروڑ کا نقصان

بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آگ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ آتشزدگی مبینہ طور پر فیکٹری کے ایک ملازم کی انتقامی کارروائی کا نتیجہ تھی۔

آگ سے فیکٹری میں موجود تقریباً 24 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا کپڑا اور بھاری مشینری جل کر تباہ ہوگئی۔ ابتدائی طور پر واقعے کو شارٹ سرکٹ کا نتیجہ سمجھا گیا تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو ایک ملازم مشکوک انداز میں فیکٹری میں آگ لگاتے ہوئے نظر آیا، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ مالک نے اس کی 10 ہزار بھارتی روپے کی بقایا تنخواہ روک رکھی تھی اور اسے سب کے سامنے ڈانٹا تھا۔ ملزم نے مبینہ طور پر اسی توہین کا بدلہ لینے کے لیے رات کے وقت فیکٹری کو آگ لگائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button