latest newsweather
کراچی میں ستمبر کی شدید گرمی، درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی میں ستمبر کے دوران شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
کراچی میں 21 ستمبر کو 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا، جو 2017 کے بعد ستمبر کا گرم ترین دن قرار دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون معمول سے پہلے ختم ہوگیا ہے، جبکہ کراچی میں ستمبر کا درجہ حرارت معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر میں بھی معمول سے زیادہ گرمی رہنے کا امکان ہے۔



