latest newsWorld
ایران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ

ایرانی حکام کے مطابق منگل کی رات سے تہران سے بغداد اور مسقط جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے بغداد جانے والی پروازوں کو نجف ایئرپورٹ کی جانب موڑا جا رہا ہے، جبکہ استنبول سمیت دیگر بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
دوسری جانب عراق نے بدھ کی نصف شب سے بغداد کے لیے ایرانی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی حکومت ایرانی پروازوں کو بغداد کے بجائے نجف ایئرپورٹ منتقل کرنے کے امکان پر بھی غور کر رہی ہے۔



