latest newsPoliticsWorld

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویتی ولی عہد اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک کینیا تعلقات اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کینیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کی آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر سے بھی ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے ہیں، جہاں وہ 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button