health & Foodlatest news
NICVD کراچی میں بچے کے دل سے گولی نکالنے کا کامیاب آپریشن

کراچی(ہم شہری) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (NICVD) میں ماہر ڈاکٹروں نے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا۔
بچے کو حادثاتی طور پر گولی لگی تھی اور طبی معائنے میں گولی دل میں موجود ہونے کی تصدیق ہوئی۔ پروفیسر سہیل خان بنگش کی سربراہی میں ماہر ٹیم نے تقریباً 2 گھنٹے جاری رہنے والی پیچیدہ سرجری کے دوران گولی نکالنے کے ساتھ دل کے متاثرہ حصے کی مرمت بھی کی۔
آپریشن کے بعد بچے کی حالت بہتر ہوئی اور اسے صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔



