latest newsPoliticsWorld

اسحاق ڈار کا افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر اظہارِ تشویش

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔

او آئی سی کے افغانستان رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کوہاٹ میں دہشتگردی کے واقعے میں 24 افراد شہید ہوئے، جبکہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں منشیات، اسلحے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام بھی ضروری ہے۔

نائب وزیراعظم نے افغان بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے روزگار پر پابندی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے بوجھ میں عالمی برادری کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button