latest newsPakistan

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خوارج ہلاک، 6 اہلکار شہید

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 افسران سمیت سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 افسران اور 4 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 23 سالہ کیپٹن ابوذر فاروق کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق چکوال سے تھا۔ دونوں افسران نے اپنے دستے کی فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے بہادری کا مظاہرہ کیا اور شہادت پائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button