latest newsPolitics

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ روہڑی پہنچ گیا

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ روہڑی پہنچ گیا، جہاں مارچ کے شرکاء رات سکھر میں قیام کریں گے۔

ٹرین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کر رہے ہیں۔ شیڈول کے مطابق قافلہ آج دوپہر روہڑی سے ملتان کے لیے روانہ ہوگا، جہاں سے مارچ کے شرکاء اسلام آباد کی جانب سفر جاری رکھیں گے۔

روہڑی ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں ہو تو وفاقی ادارے اور صوبے میں ہو تو صوبائی ادارے تباہ کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہو یا پیپلز پارٹی، دونوں سندھ کے عوام میں تعصب پھیلا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی اور اضافی ٹیکس ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی تحریک کا بنیادی مطالبہ پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد 20 ستمبر سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا ہے۔ کراچی سے ٹرین مارچ کے شرکاء روہڑی کے بعد ملتان جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button