latest newsPakistan

پی ٹی آئی کے مطالبات ماننے پر حکومت راضی تھی، حکومتی ذرائع

اسلام آباد(ہم شہری)حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف حکومت سے جو مطالبات کر رہی تھی، حکومت ان پر راضی تھی، تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد صورتحال مختلف ہوگئی۔

حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے نہیں کیا تھا بلکہ پی ٹی آئی کی موجودہ پارٹی قیادت نے خود یہ اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چونکہ لانگ مارچ کا اعلان موجودہ پارٹی قیادت کی جانب سے کیا گیا ہے، اس لیے اسے واپس لینے کا فیصلہ بھی وہ خود کرسکتی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سے جو مطالبات کیے جا رہے تھے، حکومت ان پر راضی تھی، تاہم یہ معلوم نہیں کہ پی ٹی آئی کے اندرونی طور پر کیا اختلافات ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور آئین و قانون کی بالادستی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button