latest newsPolitics

علیمہ خان کی گرفتاری، بہنوں کا تاحال مقام معلوم نہ ہونے کا دعویٰ

عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انہیں تاحال معلوم نہیں کہ علیمہ خان کو کہاں لے جایا گیا ہے۔

نورین نیازی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علیمہ خان گھر سے باہر جارہی تھیں کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ اطلاعات ملی ہیں کہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

نورین نیازی نے کہا کہ خواتین کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے اور علیمہ خان کی گرفتاری سے حکمرانوں کے خوف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

دونوں بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وکیل رانا مدثر عمر نے مطالبہ کیا کہ علیمہ خان تک رسائی دی جائے تاکہ ان کی جانب سے قانونی کارروائی کی جاسکے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں موجود ہے جبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نورین نیازی نے انہیں فون پر علیمہ خان کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا 27 ستمبر کا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا اور اس کا مقصد آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button