latest newsSports

ایشین گیمز: محسن نقوی سے میڈلز لینے کا معاملہ، بھارتی میڈیا میں بحث شروع

ایشیا کپ کے بعد ایشین گیمز میں بھی بھارتی ٹیم کی جانب سے محسن نقوی سے میڈلز وصول کرنے کے معاملے پر بھارتی میڈیا میں بحث شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایشین گیمز کی میڈلز تقریب میں محسن نقوی کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ آئندہ دنوں میں متوقع ہے، جبکہ بھارت سمیت میڈیا کی نظریں ان کے شیڈول پر مرکوز ہیں۔

ویمنز کرکٹ میں بھارتی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔ اگر محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی تو بھارتی ٹیم کو میڈلز وصول کرنے کے معاملے پر فیصلہ کرنا ہوگا۔

اولمپک کونسل آف ایشیا کے قواعد کے تحت میڈلز تقریب میں کھلاڑیوں کی پوڈیم پر موجودگی ضروری ہے، جبکہ احتجاج یا سیاسی مظاہرے کو قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر بھارتی ٹیم میڈلز وصول کرنے سے انکار کرتی ہے تو قواعد کے تحت اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہوسکتی ہے، جس میں میڈلز واپس لینے سمیت دیگر سزائیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بھارتی مینز اور ویمنز ٹیموں نے اے سی سی صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button