latest newsPolitics

پی ٹی آئی اسلام آباد لانگ مارچ، ”اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔ جنید اکبر

مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی اور اس بار مختلف راستوں سے دارالحکومت پہنچا جائے گا۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ کارکن موٹروے، جی ٹی روڈ، مارگلہ کے پہاڑوں اور ڈی آئی خان کے راستے اسلام آباد کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے گزشتہ احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی مرتبہ کارکن لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، تاہم اس بار ایسا نہیں ہوگا اور لاشیں دفن کرکے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

جنید اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔“

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button