latest newsWorld
جمائما کا خواجہ آصف کے بیان پر طنز، ’اپنے ہی مؤقف سے اپنا مذاق بنوا لیا‘

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے یہودی شناخت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طنز کیا ہے۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ یہودی روایت کے مطابق کسی شخص کی یہودی شناخت اس کی والدہ کے نسب سے طے ہوتی ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے خواجہ آصف کے مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ نکتہ درست ہے، تاہم اسی اصول کے تحت انہیں بھی یہودی تسلیم نہیں کیا جاتا۔
جمائما نے وضاحت کی کہ ان کی والدہ چرچ آف انگلینڈ کی رکن اور پروٹسٹنٹ تھیں، جبکہ ان کے والد بھی یہودی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں پاکستان کے وزیر دفاع نے خود ہی اپنا مذاق بنوا لیا۔



