latest newsPakistan
قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

قلات کے قریب قومی شاہراہ این 25 پر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 23 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی، جہاں سے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی کارروائیاں کی جاتی تھیں۔
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کی گئیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران میں دہشتگردوں نے لجے روڈ پر ایک مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 مزدور زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔



