latest newsPolitics
حافظ نعیم کا کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج ٹرین کے ذریعے اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے بھی قافلے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔
حافظ نعیم نے الزام عائد کیا کہ عوام کو لوٹنے کے لیے شوگر، آٹا، آئی پی پیز اور بینکنگ مافیا آپس میں ملے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ نعیم کی قیادت میں سپر لانگ مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا۔ انہوں نے یہ بات حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔



