latest newsWorld

ایران میں بیک وقت خواتین کے دو مارچ توجہ کا مرکز بن گئے

تہران: ایران میں ایک ہی روز خواتین کے دو مختلف مارچ اور اجتماعات توجہ کا مرکز بن گئے۔

دارالحکومت تہران میں ہونے والی 10 کلومیٹر دوڑ میں متعدد خواتین نے بال کھلے رکھ کر شرکت کی۔ دوڑ ولایت پارک سے شروع ہوئی اور شرکا نے مقررہ فاصلہ دو چکروں میں مکمل کیا۔ منتظمین کے مطابق خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ مقابلوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

دوسری جانب جان فدایان ریلی میں حجاب کرنے والی خواتین نے حکومت اور جنگی کوششوں کی حمایت میں مارچ کیا۔ ریلی میں پاسداران انقلاب، بسیج کے ارکان اور رضاکاروں نے ملک کے دفاع کے لیے تیار رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی ریلی میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button