crimelatest news
آبپارہ میں جعلی پوسٹل سٹیکرز اور سرکاری مہروں کا نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آبپارہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پوسٹل سٹیکرز اور سرکاری مہروں کے مبینہ نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران آبپارہ کے ایک پلازہ میں قائم متعدد کنسلٹنسی اور کوریئر دفاتر پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے جعلی پوسٹل سٹیکرز اور سرکاری مہریں برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کے مقدمے میں 22 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں 16 نجی افراد اور وزارت خارجہ کے 6 افسران شامل ہیں۔
عدالت نے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے، جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔



