crimelatest news
مری کے گیسٹ ہاؤس سے خواجہ سرا کی لاش برآمد

مری(ہم شہری) مری کے ایک گیسٹ ہاؤس سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے گلے پر تیز دھار آلے کے زخم کے نشانات موجود ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری رضا تنویر کے مطابق مقتول خواجہ سرا کمرے سے مردہ حالت میں ملا، جبکہ اس کے گلے پر تیز دھار آلے کے زخم تھے۔
ڈی پی او کے مطابق موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گیسٹ ہاؤس اور گردونواح کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، جبکہ مقتول کی آخری نقل و حرکت اور اس سے رابطے میں رہنے والے افراد کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔



