Businesslatest news
وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں اجرا

اسلام آباد: وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں اجرا کردیا گیا، جس کے تحت شہریوں کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق 5 لیٹر سے کم پیٹرول خریدنے والوں کو بھی ایک ٹوکن پر ہفتے میں 500 روپے تک رعایت دی جائے گی۔ ہر شہری کو ہفتے میں ایک ٹوکن جبکہ ماہانہ زیادہ سے زیادہ 4 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کو ہر 10 روز میں 10 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت ملے گی، جبکہ ایک ماہ میں 10،10 لیٹر کے 3 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔



