latest newsPolitics

اسلام آباد مارچ: کے پی پولیس افسران کو سہولت فراہم نہ کرنے کی ہدایت

پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کی جانب کسی مارچ، ریلی یا جلوس کو سہولت فراہم نہ کی جائے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی افسر کو مارچ، ریلی یا جلوس کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے تو فوری طور پر آئی جی پولیس کو اطلاع دی جائے۔

ہدایت نامے کے مطابق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے بھی سرکاری افسران اور ملازمین کو کسی مارچ، ریلی یا جلوس میں مدد یا سہولت فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی تنبیہ کرتے ہوئے سرکاری وسائل اور فنڈز کے استعمال سے بھی روک دیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ کسی سیاسی جماعت یا صوبائی حکومت کو اسلام آباد جانے والی شاہراہیں بند کرنے کا حق حاصل نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button