latest newsPolitics
نئے صوبوں کے قیام پر کوئی قتل و غارت یا فسادات نہیں ہوں گے: مصطفیٰ کمال

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام پر کوئی قتل و غارت یا فسادات نہیں ہوں گے، اگر ہنگامے ہونے ہوتے تو اب تک ہوچکے ہوتے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے تاکہ عوام دیگر مسائل بھول جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی کی کرپشن کی بات ہوتی ہے تو صوبائی کارڈ کھیلا جاتا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھی ہمارے بھائی ہیں، بلکہ ان سے زیادہ خراب حالات میں ہیں۔ حیدرآباد سے آگے جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ غربت کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دھرنوں سے کبھی مسائل حل نہیں ہوئے، وفاق نے صوبوں کو آزاد چھوڑ رکھا ہے، اس لیے صوبوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔



