latest newsSports

قومی پہلوان انعام بٹ کی پابندی ختم، ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق

لاہور: قومی پہلوان محمد انعام بٹ کو بڑا ریلیف مل گیا، انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ان کی ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق محمد انعام بٹ اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ انعام بٹ پر عائد دو ماہ کی پابندی 19 جولائی سے 18 ستمبر 2026 تک رہی، جس کی مدت مکمل ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ پر کوئی مالی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔ ڈوپ ٹیسٹ میں پائی جانے والی دوا طبی علاج کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی، جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طبی دستاویزات بھی تسلیم کرلی ہیں۔ انہیں مطلوبہ دوا مزید ایک سال استعمال کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایشین بیچ گیمز میں انعام بٹ کا مقابلے کا نتیجہ منسوخ ہونے کے باعث ان کا چاندی کا تمغہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ ایشین گیمز میں کوچ کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ وہ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ہیں اور اپنی تمام ریسلنگ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button