latest newsShowbiz

کرینہ کپور اور پرتھوی راج کی فلم ’دائرہ‘ کا باکس آفس پر سست آغاز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ملیالم اسٹار پرتھوی راج سوکومارن کی نئی فلم ’دائرہ‘ ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی۔

میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم تھرلر فلم نے بھارت میں پہلے روز تقریباً 85 لاکھ روپے کا کاروبار کیا۔

فلم کی کہانی دو پولیس افسران کے گرد گھومتی ہے، جو ایک دردناک ریپ اور قتل کے مقدمے سے جڑے متنازع پولیس مقابلے کے بعد اخلاقی کشمکش کا شکار ہوجاتے ہیں۔

’دائرہ‘ ہندی اور ملیالم دونوں زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے۔ پہلے روز فلم کی مجموعی بھارتی کمائی میں ہندی ورژن کا حصہ تقریباً 82 لاکھ روپے رہا، جبکہ ملیالم ورژن نے تقریباً 3 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں کرینہ کپور کی پہلے روز کی کم ترین کمائی ہنسل مہتا کی 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی بکنگھم مرڈرز‘ کی تھی، جس نے بھارت میں پہلے دن تقریباً 1.15 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button