latest newsWorld

طائف ایئربیس پر حملہ، اطالوی یورو فائٹر طیارے کو نقصان، اہلکار محفوظ

روم: اٹلی نے سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع شاہ فہد ایئربیس پر حملے کے دوران اپنے ایک فوجی طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کردی، تاہم واقعے میں کوئی اطالوی فوجی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

اطالوی نیوز ایجنسی اے این ایس اے کے مطابق وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو نے کہا کہ وہ طائف ایئربیس کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق جمعرات کی شب ہونے والے حملے میں ایئربیس پر موجود اطالوی ایف 2000 طیارہ بھی زد میں آیا، تاہم اہلکاروں کے زیرِ استعمال دیگر گاڑیوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔

طائف ایئربیس پر اطالوی فوجی دستے بھی تعینات ہیں، جو داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں جاری عالمی مشن آپریشن انہیرنٹ ریزولو کا حصہ ہیں۔

ایف 2000، جسے یورو فائٹر ٹائفون بھی کہا جاتا ہے، اٹلی کی فضائیہ میں شامل جدید کثیرالمقاصد جنگی طیارہ ہے۔

اطالوی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں حملے کا براہِ راست ذمہ دار کسی فریق کو قرار نہیں دیا، تاہم یمن میں سرگرم حوثی گروپ حالیہ دنوں میں شاہ فہد ایئربیس پر متعدد ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے۔

دوسری جانب اٹلی نے بحیرہ احمر میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اپنے تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے بحری مشن شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ گائیڈو کروسیٹو کے مطابق اطالوی بحریہ کو متحرک کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ اطالوی بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔

کروسیٹو نے کہا کہ اطالوی بحریہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سمندری راستوں کی حفاظت کے عزم پر قائم ہے اور ضرورت پڑنے پر کارروائی کے لیے بھی تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button