latest newsWorld

ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعدادوشمار سے زیادہ ہونے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد پینٹاگون کی جانب سے عوامی سطح پر جاری کیے گئے اعدادوشمار سے زیادہ ہے۔

اخبار کی جمعے کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے اندرونی جانی نقصان کے اعدادوشمار سے واقف 6 امریکی حکام نے بتایا کہ جنگ کے دوران اب تک کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد پینٹاگون کے عوامی ڈیٹا بیس میں درج ہلاکتوں سے 4 زیادہ ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اعدادوشمار سے واقف 6 میں سے 5 حکام نے تصدیق کی کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اصل تعداد کم از کم 22 ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button