latest newsWorld

دورانِ پرواز پاور بینک پھٹنے سے کے ایل ایم طیارے میں آگ، ایمسٹرڈیم میں ہنگامی لینڈنگ

ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز کی ایئرلائن کے ایل ایم کی پرواز میں دورانِ پرواز پاور بینک پھٹنے سے طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد طیارے کو واپس ایمسٹرڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

رپورٹ کے مطابق کے ایل ایم کی ایمسٹرڈیم سے کوراساؤ جانے والی پرواز KL735 کے بزنس کلاس کیبن میں ایک مسافر کا لیتھیم بیٹری والا پاور بینک چارجنگ کے دوران پھٹ گیا، جس سے شعلہ بھڑک اٹھا اور کیبن میں آگ لگ گئی۔

واقعے کے وقت طیارہ بحرِ اوقیانوس کے اوپر پرواز کر رہا تھا، جبکہ آگ کے باعث کیبن میں دھواں بھر گیا۔

حکام کے مطابق پاور بینک بزنس کلاس میں سفر کرنے والے کے ایل ایم کے سابق چیف ایگزیکٹو اور ڈچ وزیر کیمیل یورلنگز کا تھا، جو اسے چارجنگ پر لگا کر سو گئے تھے۔ حکام نے اسے دورانِ پرواز حفاظتی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

واقعے میں ایک مسافر معمولی زخمی ہوا۔ پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے طیارے کا رخ واپس ایمسٹرڈیم کے اسخیپول ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا، جہاں طیارے نے بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button