latest newsWorld

امریکی پائلٹ نے فضا میں طیارے کے راستے سے مونا لیزا کا ڈیجیٹل اسکیچ بنا دیا

اوکلاہوما: امریکی ریاستوں اوکلاہوما اور آرکنساس کی سرحد کے قریب ایک ماہر پائلٹ نے سیسنا آر 182 طیارے سے تقریباً 3 گھنٹے مسلسل پرواز کرکے لیونارڈو ڈا وِنچی کی مشہور پینٹنگ مونا لیزا کا ڈیجیٹل اسکیچ بنا کر حیران کن فضائی آرٹ تخلیق کردیا۔

پائلٹ نے جی پی ایس ٹریکنگ اور فلائٹ پاتھ کو انتہائی مہارت سے ترتیب دیا، جس کے نتیجے میں ریڈار اسکرین پر طیارے کا راستہ مونا لیزا کے چہرے، بالوں اور پورے پورٹریٹ کی شکل اختیار کرگیا۔

پائلٹ نے آرکنساس کے شہر بینٹن ویل سے پرواز شروع کی اور زیادہ تر وقت اوکلاہوما اور آرکنساس کی سرحدی حدود، خصوصاً تہلیکوا کے علاقے کے اوپر پرواز کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق اس منفرد فضائی آرٹ کو مکمل کرنے میں تقریباً 3 گھنٹے لگے اور طیارے کا طے کیا گیا راستہ تقریباً 35 میل کے علاقے پر محیط تھا۔ پائلٹ نے پہلے سے تیار کیے گئے جی پی ایس نقشے کے مطابق طیارے کو انتہائی باریک بینی سے موڑا، کیونکہ معمولی سی غلطی بھی پورے خاکے کو متاثر کرسکتی تھی۔

جب فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس پر طیارے کا راستہ دیکھا گیا تو وہ مونا لیزا کے پورٹریٹ سے مشابہ نظر آیا۔ اس منفرد پرواز کو 73 ہزار سے زائد افراد نے لائیو ٹریک کیا، جس کے بعد اس فضائی فن پارے کی تصاویر اور تفصیلات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button