latest newsWorld

کلکتہ میں خاتون پروفیسر کو مبینہ طور پر 23 گھنٹے محصور رکھنے اور استعفیٰ پر دستخط کرانے کا الزام

کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سریندر ناتھ کالج کی وائس پرنسپل اور ٹیچر انچارج محمدی ترنم کو طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے مبینہ طور پر 23 گھنٹے تک محصور رکھنے اور دباؤ ڈال کر استعفیٰ پر دستخط کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے وابستہ طلبہ نے محمدی ترنم کو ان کے کمرے میں گھیرے رکھا۔ طلبہ مبینہ طور پر اپنے ساتھ استعفیٰ کا خط بھی لائے تھے، جس پر ان سے دستخط کرائے گئے۔

محمدی ترنم کے کمرے سے باہر جانے کے بعد طلبہ کے گروپ نے مبینہ طور پر کمرے میں داخل ہوکر اگربتیاں جلائیں اور گنگا جل چھڑکا۔

طلبہ کے حصار سے نکلنے کے بعد محمدی ترنم نے اعلیٰ حکام کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ ان پر دباؤ ڈال کر استعفیٰ پر دستخط کرائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طلبہ اور ٹیچر کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ طلبہ کی حاضری کا معاملہ تھا۔ قانون کے طلبہ کو امتحانات میں شرکت کے لیے 65 فیصد حاضری لازمی ہے، جبکہ بیشتر طلبہ یہ شرط پوری نہیں کر رہے تھے۔

تاہم ہائیر ایجوکیشن اتھارٹی نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ محمدی ترنم کی جانب سے دیا گیا استعفیٰ منظور ہوا ہے یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button