Businesslatest news
فیول ریلیف اسکیم، 10 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل

اسلام آباد: وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک 10 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل ہوچکی ہیں۔
وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اسکیم کی ملک بھر میں 24 گھنٹے قائم کنٹرول روم کے ذریعے ریئل ٹائم مانیٹرنگ جاری ہے، جبکہ اب تک 8 لاکھ سے زائد ٹوکنز بھی جنریٹ کیے جاچکے ہیں۔
وزارت کے مطابق ٹوکنز کی ریڈیمپشن کے حوالے سے پنجاب اور اسلام آباد سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم ریلیف اسکیم کے ذریعے ملک بھر میں مستحق افراد کو سہولت فراہم کی جارہی ہے۔



