latest newsSports

ابھیشیک شرما نے صرف 30 گیندوں پر تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

نئی دہلی: بھارت کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری سکور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد ابھیشیک شرما نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا اور افغان بولرز کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر سنچری مکمل کرلی۔

ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔

ان کی 30 گیندوں پر سنچری ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے فل ممبر ممالک کے کسی کھلاڑی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری ہے۔

ابھیشیک شرما نے اس کارنامے کے ساتھ زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 33، 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

تاہم، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ایسٹونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہے، جنہوں نے 2024 میں قبرص کے خلاف صرف 27 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

ترکیہ کے محمد فہد 2025 میں بلغاریہ کے خلاف 29 گیندوں پر سنچری بنا کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button