latest newsPakistan

سروے: 23 فیصد پاکستانیوں نے بیرونی سازشوں کو ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا

اسلام آباد: آئی پور کے سروے کے مطابق 23 فیصد پاکستانیوں نے بیرونی سازشوں اور غیر ملکی ایجنسیوں کی مداخلت کو ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔

سروے میں 21 فیصد افراد نے بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ جبکہ 21 فیصد نے دہشت گردوں کی مقامی سطح پر سہولت کاری کو ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ 12 فیصد افراد نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے وسائل کی کمی کو بھی ایک اہم خطرہ قرار دیا۔

غیر ملکی این جی اوز اور تھنک ٹینکس کی پاکستان سے متعلق رپورٹس کے بارے میں 43 فیصد پاکستانیوں نے انہیں مبالغہ آرائی پر مبنی اور غیر ملکی ایجنڈے کے تابع قرار دیا، جبکہ 25 فیصد نے ان رپورٹس کو حقیقت پر مبنی قرار دیا۔

سروے کے مطابق ملک میں منشیات کے بڑھتے استعمال کی خبروں پر 90 فیصد پاکستانیوں نے تشویش کا اظہار کیا، جبکہ 6 فیصد نے اسے غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button