latest newsWorld

سعودی اپیل پر چین کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے میں مدد کا مطالبہ

لاہور: سعودی عرب کی اپیل پر چین نے ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات معاملے سے باخبر تین ایرانی ذرائع نے بتائی ہے۔

ذرائع کے مطابق حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر کے ساحل اور آبنائے باب المندب کے اطراف تیزی سے پیش قدمی کے بعد سعودی عرب نے چین سے رابطہ کیا تھا۔ حوثیوں کی کارروائیوں سے سعودی تیل کی برآمدات اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کو خطرات لاحق ہیں۔

رائٹرز کے مطابق چین نے عوامی سطح پر تحمل، مذاکرات اور بحیرۂ احمر میں محفوظ جہازرانی کی بحالی پر زور دیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بیجنگ نے نجی طور پر ایران پر زور دیا ہے کہ وہ حوثیوں پر اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے تنازع کو اہم تجارتی اور توانائی کے راستوں تک پھیلنے سے روکے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے جواب دیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کا انحصار ایران کے خلاف جاری امریکی و اسرائیلی جنگ کے خاتمے پر ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ایران نے چین کی درخواست پر حوثیوں کو کوئی مخصوص ہدایت دی ہے یا نہیں۔

رائٹرز کی جانب سے مؤقف جاننے کے لیے رابطے پر چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی کشیدگی کو یمن اور بحیرۂ احمر تک پھیلتا نہیں دیکھنا چاہتا اور عدم استحکام میں اضافہ کسی فریق کے مفاد میں نہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ اور سعودی حکومت کے میڈیا آفس نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button