latest newsWorld

جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی، کیمرون او ریلی سے رشتہ ازدواج میں منسلک

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد آسٹریلوی بزنس مین اور فنانسر کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 52 سالہ جمائما اور 62 سالہ کیمرون او ریلی نے نجی تقریب میں شادی کی۔ جمائما کے خاندان کی جانب سے بھی شادی کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان کی بھابھی جمائما جونز نے شادی کی تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو مبارکباد دی۔

رپورٹس کے مطابق جمائما اور کیمرون کی ملاقات فلم اور ڈاکیومنٹریز سے متعلق کام کے دوران ہوئی۔ دونوں پہلے دوست بنے، جس کے بعد ان کا تعلق رومانوی رشتے میں تبدیل ہوا۔ رواں سال مئی میں برطانوی میڈیا نے دونوں کی منگنی کی خبر دی تھی۔

کیمرون او ریلی آئرش میڈیا اور کھیلوں کی معروف شخصیت سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران میڈیا، سرمایہ کاری اور کاروباری شعبوں سے وابستہ رہے۔

انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی کام کیا اور بیارڈ کیپیٹل کے نام سے سرمایہ کاری فرم قائم کی۔ بعد ازاں لینڈس اینڈ گائر کے کاروبار سے وابستہ ہوئے، جسے 2011 میں توشیبا نے 2.3 ارب ڈالر میں حاصل کیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی اور دونوں کے دو بیٹے، سلیمان اور قاسم ہیں۔ دونوں کی شادی 2004 میں ختم ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button