latest newsPoliticsWorld
اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات مزید بڑھانے کا اعلان

اسرائیل اور مراکش نے سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک میں سفارتخانے کھولنے پر اتفاق کرلیا۔
اسرائیلی حکومت کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہاں سفیر بھی تعینات کریں گے، جس سے دوطرفہ سفارتی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
مراکش ان چار عرب ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 2020 میں امریکی ثالثی سے طے پانے والے معاہدوں کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے دیگر عرب ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان شامل ہیں۔



